قومی

میڈیا ہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس، گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ایس ایچ اوکے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (94 نیوز) میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس میں گواہوں کی عدم حاضری پرعدالت برہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، فاروق ستار، گلفرازخٹک، شاہدپاشا اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت گواہوں کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے کہاکہ گواہوں کوپیش نہیں کرناتواتنے لوگوں کوکیوں پکڑرکھاہے؟ عدالت نےدیگرپولیس افسران کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button