National

My training so that police will not have to seek help from police or Rangers, City Man Afridi

Islam Abad (94 news)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس کے سپاہیوں کو اپنے سینئر افسران تک رسائی نہیں دی جاتی، ان کے ساتھ جو زیادتیاں ہوں وہ اعلیٰ عہدیداران تک بات نہیں پہنچا سکتے، میری پولیس کی تربیت ایسی ہوگی کہ مجھے پنجاب پولیس یا رینجرز کی مدد نہ لینی پڑے۔انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو سپاہیوں کی اعلیٰ حکام تک رسائی آسان بنانے کی ہدایات کیں۔اسلام آباد پولیس لائن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے، ہم اپنی پولیس کو دوسرے صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنائیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ جسے چاہتا ہے آزماتا ہے ، شہادت کا رتبہ بہت بلند ہے، پاکستان کی ماہیں اپنے شہید بیٹوں پر فخر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اپنے گھر میں یتیم بچے ہیں، اسی لیے میں شہدا کے خاندان کی آزمائشوں سے آگاہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور شہدا کے ورثا کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جو بھی مسائل ہیں میرا دفتر اور میری وزارت آپ کے لیے ہمیشہ حاضر رہے گی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں اور میرا وزیر اعظم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، آپ کو اتنی عزت دی جائے گی کہ آپ خود اس کا احساس کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری وزارت کا کام پولیس کو تمام تر سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ میری پولیس کسی پر انحصار نہ کرے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم بہت اضطراب سے گز رہی ہے، ہمارے جوان اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، نئے پاکستان میں آپ سے وعدہ ہے ہم آپ کی ضروریات، مفادات اور ترجیحات پر کبھی سجھوتہ نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button