قومی

میجر جنرل بابرافتخارڈی جی آئی ایس پی آر مقرر، وہ کون ہیں؟

راولپنڈی (94 نیوز) میجرجنرل آصف غفور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی او سی اکاڑہ تعینا ت کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل بابرافتخارڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے سے پہلے آرمڈ ڈویژں کی کمانڈ کر رہے تھے ، ان کا تعلق آمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے اور انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجرجنرل بابرافتخارکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سےگریجویٹ ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے بھی گریجویٹ ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخاردوران ملازمت کمانڈاینڈاسٹاف پوزیشنزکاوسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ بریگیڈمیجر،انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پرتعینات رہے ،جنرل بابرافتخارنے آپریشن ضرب عضب میں انفنٹری اورآرمڈبریگیڈکی بھی کمانڈکی۔میجر جنرل بابرافتخار ایک حسین شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں ان کے چار بچے ہیں اور وہ بہت اچھی گالف بھی کھیلتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button