کامرس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف اپوزیشن میدان میں آگئی

اسلام آباد (94 نیوز)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے تک اضافہ کر دیاہے جس پر اپوزیشن نے آواز بلندکردی اور قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیاہے ، قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے ۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button