National

Punjab Food Authority in action on motorways and highways as well, fines were imposed for the destruction of hazardous items

Faisalabad (94 News City Reporter) موٹرویز اور ہائی ویز پر محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پی کے ایم جڑانوالہ سروس ایریا پر کریک ڈاؤن کیااور12فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرکے ایک فوڈ پوائنٹ بند،5 کو ایک لاکھ40ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا۔بھاری مقدار میں ایکسپائر بریڈ اور دیگر اشیاء موقع پر تلف کی گئیں۔سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے اور لازم ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ معروف پوائنٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص حالات،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔فریزر کی انتہائی خستہ حالت،گوشت اور ڈیری آئٹمز اکٹھی رکھی پائی گئیں۔ معمولی نقائص پر4 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔ فاسٹ فوڈ کی تیاری کے لئے ایکسپائر اشیاء کااستعمال کیا جارہا تھا۔ایکسپائرڈ اشیاء ڈسپلے میں رکھی پائی گئیں۔موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کسی بھی وقت سرپرائز چیکنگ کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button