بین الاقوامی

موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےخاتون اینکر کو قتل کردیا

مینا منگل افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے سوشل میڈیا پیجز بھی چلاتی تھیں

کابل (94 نیوز) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے معروف ٹی وی اینکر مینا منگل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق مینا منگل کو ہفتہ کے روز صبح کے وقت اس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ دارالحکومت کابل کی کارتہ نو مارکیٹ میں کار کا انتظار کر رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بازار میں آکر 4 ہوائی فائر کرکے لوگوں کو منتشر کیا جس کے بعد انہوں نے مینامنگل کی چھاتی پر دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

مینا منگل کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں و لوسی جرگہ میں ثقافتی مشیر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں اور اسی سلسلے میں جانے کیلئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں۔

خیال رہے کہ مینا منگل افغانستان کے نجی چینل آریانا ٹی وی کے ساتھ بطور پریزنٹر ایک عشرے سے زائد عرصہ تک وابستہ رہی تھیں۔ وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پیجز بھی چلاتی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button