قومی

مون سون کا طاقتور اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات

لاہور (94 نیوز) پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مون سون کا چوتھا اور ایک اور طاقتور اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے والا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 اگست سے مون سون کا چوتھا اسپیل کا بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی اور جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب کمشنر آواران داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ ضلع آواران میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، سیکریٹریز محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے آواران پہنچے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون بارشوں سے قدرتی چراہ گاہیں بحال ہوگئی ہیں۔

چرواہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں میں بیماریوں  کے تدارک کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔ 

واضح رہے کہ بلوچستان تاحال گزشتہ دنوں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے تاحال نہیں نکل سکا ہے، ایسے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کاشکار ہے۔

چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ہرنائی، زیارت میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button