National

No concessions should be made to drug dealers, caretaker prime minister

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کیلئے خود نگرانی کرینگے

Islam Abad (94 news) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے اس حوالے سے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارت داخلہ، وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور آئی جی موجود تھے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں۔اسلام آباد میں منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button