the game
After Ahmed was accused of using drugs to take another big shock


Lahore(Education TV Online ) Do not make the test team Shehzad was discharged from the department team captain Habib Bank. 26 سالہ احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے، مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے۔یاد رہے کہ احمد شہزاد پر منشیات استعمال کرنے کا الزام لگا تھا جس کے بعد ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔



