Malik Riaz of Bahria Town Karachi important message of
People have been given gas and electricity, still they are giving free of cost gas to people. Malik Riaz


Lahore(94 news) Chairman Bahria Town Malik Riaz Hussain said in his message regarding Karachi Bahria Town that we are not taking the charges for the initial construction, if someone has bought a house for 46 lakhs and now it has become one and a half crore, then we are taking the construction charges only on the basis of 46 lakhs. will be
He said in his message regarding Karachi Bahria Town that the reservations of the members about Karachi that the charges have been imposed are not correct, I want to tell them that it is the most beautiful society in Asia, everything in the world is available there.
ہرسیکٹرمیں لوگوں کو گیس اوربجلی دی گئی ہے، ابھی تک لوگوں کو فری آف کاسٹ گیس دے رہے ہیں۔ اللہ کے کرم سے بحریہ ٹاؤن دنیا میں ایک مثال قائم کرے گا، ابھی ہم نے اقراء یونیورسٹی کوبلڈنگ دی ہے، کراچی کا سب سے بڑا اسٹور وہاں یونیورسٹی کھولنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ممبران نے اپنے پلاٹ کیلئے بکنگ کی تھی تو اس کے کلاز 26,27میں واضح لکھا ہوا ہے کہ بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ کے چارجز علیحدہ لیے جائیں گے۔بجلی کا مطلب یہ نہیں کہ کے ای نے آپ کے گھر میں میٹر لگا دینا ہے، اس کیلئے بحریہ انتظامیہ پورا انفراسٹرکچر بچھا رہی ہے۔ٹرانسمیشن لائن، گریڈ سب بحریہ ٹاؤن دے رہا ہے، ہمارے ہاں بجلی کی بالکل کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔ ہم 45روپے فی یونٹس بجلی بناتے ہیں اور نیپرا کے 15روپے فی یونٹس ریٹ پر دیتے ہیں۔ صفائی اور پانی کی نکاسی کا بہترین انتظام ہے، سکیورٹی کا بہترین انتظام ہے، یہ ساری چیزیں پیسے کے ساتھ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بحریہ ٹاؤن شروع ہوا ، توفلیٹ ہم نے 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا، آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔اسی طرح 46لاکھ والا گھر آج ڈیڑھ کروڑ سے اڑھائی کروڑ تک چلا گیا ہے۔اس وقت ہم نے گھروں کی تعمیر میں خود پیسے ڈالے تھے تاکہ لوگ یہاں آکر رہنا شروع کریں۔میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے جوفلیٹ 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا، آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔ہم یہ چارجز 21لاکھ 60ہزار کے اوپر لے رہے ہیں،اسی طرح اگر گھر 46لاکھ کا خریدا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ کا ہوگیا ہے لیکن تعمیراتی چارجز صرف 46لاکھ کے حساب سے لے رہے ہیں۔یہ چیز لوگوں کے ذہن میں واضح ہونی چاہیے کہ ہم تعمیراتی چارجز لوگوں سے ان کے منافع پر نہیں لے رہے، وہ آپ کی قسمت ہے، ہم تعمیراتی چارجز بھی اقساط میں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعائیں ہیں ہم یہاں تک پہنچے ہیں،
Please send your comments to my email hussainriazmalik@gmail.com we will consider that opinion.
https://www.facebook.com/MalikRiazBahriaTown/videos/491017498459207/?t=4



