international

Was the leading actress prgrftar to protest against Indian Muslims

Mumbai (94 news) مسلم مخالف متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والی بھارتی اداکارہ کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز میرا نائر نے ٹوئٹر پر اے سوٹ ایبل بوائے فلم کی اداکارہ صدف جعفر کی لکھن میں احتجاج کے دوران گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارا بھارت ہے جہاں پرامن احتجاج کرنے پر اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدف جعفرکی رہائی کے مطالبے میں ان کا ساتھ دیں۔ پولیس کے مطابق صدف جعفر کو ان مظاہرین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے، انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کے خلاف ویڈیو شواہد موجود ہیں جب کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر سکتی ہیں۔

صدف جعفر کی بہن ناہید ورما نے پولیس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نہتی تھی اور مظاہرے میں نعرے بازی کررہی تھی اور قانون کے تحت پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button