National

Financial Advisor Hafeez Sheikh prepares third notice for summons on NAB radar

Islam Abad(94 news) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نیب کے ریڈار پر ہیں، نیب کی جانب سے ان کو طلبی کا تیسرا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو دوبارہ طلبی کانوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ مشیرخزانہ کو مناسب وقت میں تیسری بار طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب عبدالحفیظ شیخ کو پہلے ہی دو بار پیشی کے لیے نوٹس بجھوا چکا ہے۔ مشیر خزانہ کو پہلا نوٹس 28 اکتوبر کو اور دوسرا یکم دسمبر کو پیش کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان نیب کے مطابق حفیظ شیخ کو ایف بی آر افسران کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر طلب کیا گیا۔ خیال رہے نیب 11 ملین ڈالر کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کی تحقیق کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button