National

محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلباء پر تشدد کی تفصیلات جاری کردیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

Lahore(94 news) سکولوں میں طلباء کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا، دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شمار ہوگا، چھڑی، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے مارنا بھی جسمانی تشدد میں ہی شمار ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلباء پر تشدد کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق طلباء کو مرغا بنانا اور دیگر سزاؤں کو بھی جسمانی سزا میں شامل کیا گیا ہے،اس بار بچوں کو مرچیں کھلانا بھی جسمانی تشدد میں شامل کیا گیا، مذکورہ قسم کی سزائیں دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنااور دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا جبکہ چھڑی کے ساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے بچوں کو مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، اس عمل میں شامل اساتذہ کے ساتھ ساتھ مذکورہ سکول کے سربراہ کو بھی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button