National

The citizens of the Punjab Home Department decided to issue licenses

Lahore (94 news) محکمہ داخلہ پنجاب نے عام شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جسے منظور کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانے والی سمری میں کہا گیا کہ عام شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت دی جائے۔جس پر پنجاب حکومت نے بھی اجازت دے دی ۔ محکمہ داخلہ نے ضرورت کی بنیاد پر عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں قائم کمیٹی یہ فیصلہ کرتی ہے، ڈپٹی کمشنرکی اسلحہ لائسنس دینے کی سفارش پرمحکمہ داخلہ حتمی منظوری دیتا ہے۔

اس فیصلے کے تحت شہریوں کو ان کی ضرورت کی بنیاد پر اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ رواں برس جنوری میں محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب میں این پی بی اسلحہ لائسنس دینے کا سلسلہ جزوی طور پر شروع کر دیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلہ میں سرکاری ملازمین، آرمڈ فورسز افسران، ارکان اسمبلی اور ضرورت کی بنیاد پر سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اور سپیشل برانچ کی رپورٹ پر عام افراد کو بھی اسلحہ لائسنس دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے اس سے پہلے ہی افسران اور جوانوں کے اسلحہلائسنس کا اجراء شروع کر دیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جن افراد کو سکیورٹی اور خطرات ہیں انہیں بھی اسلحہ لائسنس دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلہ میں فارم کی تقسیم کا بھی آغاز کر دیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button