قومی

محدود وسائل کے باوجود سہولیات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں،عاصمہ اعجاز چیمہ

ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ کی جائزہ اجلاس کی صدارت

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل (پی ایچ اے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ نے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹاؤن انچارجز،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی جی نے مسائل کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔ اور پبلک پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی۔ انہوں نے پارکس میں بجلی وپانی کی فراہمی کے حوالے سے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو فوری اقدامات کی تاکید کی۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے بتایا کہ گرین ایریا اور پارکس میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے چند مقامات پر مشکلات کا سامنا ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ نے بتایا کہ افرادی وسائل میں اضافے کے حوالے سے سمری تیار کر لی گی ہے جسے جلد حکومت کو بھیجا جائے گا۔ جس کی منظوری سے درپیش مسائل کا ازالہ ہوگا۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے ماہانہ جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی اورہارٹیکلچر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اس موقع پر ڈی جی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے حوالے سے بہترین کارکردگی اور سہولیات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button