قومی

مبینہ ویڈیو سکینڈل، جج ارشد ملک معطل

اسلام آباد (94 نیوز) جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا، ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ ویڈیو معاملے پرجج ارشد ملک کی اپنی صفائی میں جاری پریس ریلیز اور بیان حلفی میں کی گئی باتیں مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کے معاملے پر نئی پیشرفت ہوگئی، جج ارشد ملک کی معطلی اور خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملک کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی  کرے، جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پرجج ارشد ملک سے متعلق قائمقام رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو سونپتے ہوئے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملکنے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی تھی۔ جج ارشد ملک نے 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈ کٹ کے مرتکب ہوئے۔ جج ارشد ملک کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button