National

Lab Attendant Association's hard work pays off, notification of proper duty of Lab Attendant issued in educational institutions issued

Faisalabad (94 news) محمد طاہر صدیقی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد کا تعلیمی اداروں میں تعینات لیب اٹینڈنٹ کی پراپر ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر نجف نواز ڈسٹرکٹ صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے اپنے وفد کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے شکریہ ادا کیا ۔ شکریہ ادا کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز، ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک اویس الہدی ،بلال نواز ڈھلوں اور یاسر عرفات تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعینات لیب اٹینڈنٹ کو ان کی اصل اسامی پر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جس میں واضح کردیا گیا ہے کہ لیب اٹینڈنٹ ایک ووکشنل پوسٹ ہے۔اور سائنس ٹیچر کا اسسٹنٹ ہے۔اس سے صرف لیب کے حوالے سے ہی کام لیا جائے۔ لیب اٹینڈنٹ کو چھٹیوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ضلع بھر کے سکول سربراہان کو لیب اٹینڈنٹ کی پراپر ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تمام لیب اٹینڈنٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جس کی وجہ سے تمام لیب اٹینڈنٹ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔انفارمیشن سیکرٹری محمد عماد عمر کے مطابق محمد طاہر صدیقی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا جس پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button