قومی

لوگ سن لیں عمران خان پانچ سال پورے نہیں کریگا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آصف زرداری

بدین(94نیوز)آصف علی زرداری نے جلسہ عام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” لوگ آج سن لیں ، عمران خان پانچ سال نہیں نکالے گا ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button