National

The purpose of setting up local government is to strengthen the local government system, Chief Minister Punjab said

Lahore (94 news) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کومضبوط بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کومضبوط بنانا ہےجبکہ اس سلسلے میں عوامی نمائندگان اور بلدیات حکام کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی پر ایک ارب 86 Crore 38 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل ہوگی جبکہ اکیڈمی انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button