قومی

لاہورمیٹروبس کی لاگت پرن لیگ کادعویٰ سچ ثابت،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی

لاہور (94 نیوز) لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا دعویٰ درست ثابت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیٹرو بس کے منصوبے پر لاگت سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس میں پیش کر دی گئی۔ جس کے تحت لاہور میٹرو بس  منصوبے پر 29 ارب 86 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے متضاد دعوے اور الزامات سامنے آتے رہے ۔ پاکستان تحریک انصاف اس منصوبے کی لاگت پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی اعداد و شمار سے اختلاف کرتی رہی ۔ جس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو نے لاہورمیٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین حکومتی رکن سید یاور عباس بخاری ہیں۔

اس کمیٹی میں پیش کی جانے والی آڈ یٹر جنرل کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کا دعویٰ سچ ثابت ہو گیا۔

کمیٹی کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میٹرو بس منصوبہ تقریباً 29 ارب 86 کروڑ روپے میں مکمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس منصوبہ کا تخمینہ 30 ارب روپے سے زائد رکھا گیا تھا تاہم اس منصوبے کو 30 ارب روپے سے کم لاگت پر مکمل کیا گیا، اس رپورٹ کے بعد مسلم لیگ ن کا میٹرو بس اخراجات  کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت ہو گیا جبکہ مسلم لیگ ن پر الزامات عائد کرنے والے اور اس منصوبے پر زیادہ لاگت آنے کے دعوے کرنے والے مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی۔خیال رہے کہ قبل ازیں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کا تحریک انصاف کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 70ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق نصوبے پر اب تک ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے گئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا کُل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں رکاوٹوں کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button