National

An important decision for control of prices, the bill was presented in the Punjab Assembly

Lahore (94 news) اشیاءکی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نئی منسٹری تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کیلئے پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (restorative) but rather 2025 بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہو گی۔ کونسل میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہوں گے، کونسل میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، کمیٹی2 ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس وزارت کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button