کھیل

قومی ایوارڈز تقریب میں کون سے کھلاڑی شریک ہیں، کیا ہونے والا ہے?

کراچی(تعلیم ٹی وی آن لائن) پی سی بی کی سالانہ ایوارڈ تقریب کاآغازکراچی میں ہوگیاہے،تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ ز میلے میںکرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملے گا یعنی انعامات کی بارش ہو گی، سال کے بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب بھی ہوگا جس کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔

تقریب میں بابر اعظم ،امام الحق ،حسن علی ،شاداب خان ،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،آصف علی ،حسین طلعت سمیت دیگر کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

بہترین باﺅلر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہوگا، ایمرجنگ کیٹگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے، تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ائیر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی ملیں گے۔

تقریب کے دوران مختلف چیرٹی پروگرام کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے جائیں گے جس میں پاکستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ چیزیں نیلام کی جائیں گی،نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایدھی فاؤنڈیشن اور ٹائٹنز کے منصوبے 91 کو دی جائے گی جو ٹائیٹنز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے 91 مقامات پر صاف پانی کے ذرائع مہیا کیے جائیں گے،خیال رہے کہ ٹائٹنز نے 2017 میں پی سی بی کے ساتھ اشتراک کیا تھا اور گزشتہ سال ہونے والے ایوارڈ کی تقریب میں مختلف چیزوں پر پاکستانی کھلاڑیوں کے آٹوگراف کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔پہلے منصوبے کے سلسلے میں ٹائٹنز نے 2 آٹوگراف والے بلوں کی نیلامی کی، جن سے حاصل ہونے والی آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی گئی تھی،نیلام ہونے والے بلوں میں سے ایک پر پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے دستخط موجود تھے،دوسرے بلے پر پاکستان کے دوسرے اسٹار کھلاڑیوں کے علاوہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے میزبان یو اے ای کے عہدیداران کے دستخط تھے۔

اس سال پی سی بی نے تقریب کو مزید پروقار بنانے کی تیاری کی ہے جس میں پاکستان کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں ہی کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا،اس سال فنڈز جمع کرنے کے لیے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا دستخط شدہ بلا نیلام کیا جائےگا، جبکہ کھلاڑیوں کے زیرِ استعمال اشیاءبھی نیلام کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button