قومی

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات، غلام دستگیر صدر،کاشف فرید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات میں غلام دستگیر صدر اور کاشف فرید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد یونین آف جرنلسٹسں برنا گروپ کے سالانہ انتخابات میں گروپ لیڈر راناحبیب الرحمن کی زیر قیادت آئندہ دوسالوں کیلئے نئی کابینہ کو منتخب کرلیا گیا جس میں صدر غلام دستگیر، جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید،نائب صدرساجدخان، خادم گل،فنانس سیکرٹری محمدطاہرنجفی،جوائنٹ سیکرٹری میاں محمدذیشان،عمران وڑائچ ایگزیکٹوممبرزراناراشد،راناعتیق،علی حسن، محمدوقاص، صغیرسانول، شبیربیگ، راناامتیاز، نثارخان، راناتوصیف یوسف، آصف سدھو، عدیل مان اورسکندربٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری شہزاد الہی ،الیکشن کمشنر خاور رندھاوا سمیت دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button