قومی

فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شارلیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی جو کہ فیصل آباد کے قریب ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے باعث اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹرینیں اچانک ایک دوسرے کے سامنے آ گئیں تھیں اور ٹکرا گئیں ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button