فیصل آباد: تعلیمی بورڈ کے ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے6 ملازمین کو محکمانہ ترقی دے دی گئی۔کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اپوائنٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملازمین کی اے سی آرز،تعلیمی قابلیت سمیت درکار شرائط وڈاکومنٹس مکمل ہونے پر ترقی کے احکامات جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد ارشد سپرنٹنڈنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ اسسٹنٹ محمد امین اور محمد سعید اطہر کی بطور سپرنٹنڈنٹ،سینئر کلرک شکیل احمد،محمد شفقت ضیاء اور محمد سرفراز ترقی کے بعد اسسٹنٹ پروموٹ اورسٹینو گرافر محمد عامر حمید کو سینئر سکیل سٹینوگرافر پروموٹ کردیا گیا۔کمشنر/چیئرپرسن نے ترقی پانے والے ملازمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیااورفرائض منصبی مزید احسن انداز میں دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی موجود تھے۔



