قومی

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی سوشل ویلفیٗر ڈپٹی ڈایٗریکٹر اور ڈویژنل ڈایٗریکٹر سے میٹنگ

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی ممبرآرگنایزیشنز کے سربراہان نے چیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد کی سربراہی میں محکمہ سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کے ڈپٹی ڈایریکٹر فاروق بٹ اور ڈویژنل ڈایریکٹر میاں محمد زاہد سے ملاقات کی۔ سوشل ویلفیر کے میٹنگ ہال میں وفد سے گفتگو کرتے ہوےٗ ڈپٹی ڈایریکٹر فاروق بٹ اور میاں محمد زاہد نے کہا کہ این جی اوز کے بغیر کسی بھی ملک میں ترقی نا ممکن ہے، ترقی یافتہ ممالک کو دیکھ لیں سب سے زیادہ این جی اوز وہاں کام کررہی ہیں، فلاحی ریاست اسے ہی کہا جا سکتا ہے جہاں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے ہوں، سول سوسایٹی اور حکومت مل کر کام کرے۔

اس موقع پر چیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد نے کہا کہ نیٹ ورک کی تمام این جی اوز اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہیں، اور یہی جذبہ رکھتی ہیں کہ ہم چھوٹے پیمانے پر ہی سہی لیکن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملک کر کام کریں، اسی وجہ سے فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک ابھی تک قایم و دایم ہے اس سے پہلے کیی نیٹ ورک بنے اور ٹوٹ گیے لیکن یہ نیٹ ورک آج بہت مضبوط ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ سوش ویلفیر نیٹ ورک کی سرپرستی کرے تاکہ سب ملکر بہتر انداز سے کام کرسکیں۔

اس موقع پر سینیر وایٗس چٗیرمین چوہدری محمد سلیم، سیکرٹری جنرل یوسف عدنان، ڈاکٹر عدنان فاروق، ڈاکٹر محمد ارشد، فرخ بشیر اور ارشد انصاری نے این جی اوز کو درپیش مسایٗل سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کی ترجمان ہوتی ہیں اور حکومت کا بوجھ بانٹتی ہیں لیکن پاکستان میں این جی اوز کا دیوار کے ساتھ لگانے کا عمل جاری ہے، ایسے لوگ پاکستان اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں، این جی اوز تعلیم کی میدان میں، صحت کی میدان میں، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق، بچوں کے حقوق، ملک میں امن قایٗم کرنے کے لیٗے، حکومتی آگاہی مہم کسی بھی حوالے سے ہو اسکو آگے بڑھانے کے لیٗے ساتھ دیتی ہیں، مقررین نے کہا کہ انتہایٗ کم پیسوں میں اپنی خدمات این جی اوز ہی دیتی ہیں، اسکے باوجود این جی اوز کو شک کی نگاہ سے دیکھنا کسی بھی صورت مناسب نہیں،

میاں ندیم احمد نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیر اور این جی اوز کے درمیان گیپ کو ختم کیا جایٗے۔

ڈپٹی ڈایٗریکٹر فاروق بٹ اور ڈویژنل ڈایٗریکٹر میاں محمد زاہد نے کہا کے رابطوں کے سلسلہ کو دوبارہ جوڑنے کی ضرورت ہے، جہ کہ اب یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اس موقع پر فاروق بٹ اور میاں محمد زاہد کو نیٹ ورک کے ممبران نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیٗے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button