کھیل

فیصلہ کن ٹیسٹ کا پہلا روز،شاہینوں نے کمال کردیا،یاسر شا ہ کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

ابوظہبی(94 نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیویز بلے بازوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔یاسر شاہ تیز ترین دو سو وکٹیں لینے کے لیے پر عزم دکھائی دیے جبکہ اس ریکارڈ کے لیے ابھی انہیں دو و کٹیں درکار ہے ،شاہین آفریدی نے بھی ڈیبیو میچ میں متاثر کن باولنگ کا مظاہرہ کیا ۔

شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 24 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنے ڈیبیو پر پہلی وکٹ حاصل کی۔

اوپننگ بلے باز جیت راول نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، جنہیں یاسر شاہ نے آوٹ کیا جبکہ روس ٹیلر بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 72 تک پہنچا تو کریز پر نئے آنے والے بلے باز ہینری نکولس بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساوتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button