فیصل آباد کے تمام بڑے پارکس کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا، ڈی جی پی ایچ اے


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادسلوت سعیدکی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے دلاور خان شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے متحرک ہیں اور شہر کے تمام بڑے پارکس کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ باغ جناح میں بچوں کے پلے ایریا کو اپ گریڈ کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ جھولے نصب کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں باغ جناح میں گیٹ کے قریب ایک خوبصورت کٹ فلاور شاپ بھی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جہاں عوام کو انتہائی مناسب قیمت پر ہر طرح کی پھولوں کی ورائٹی دستیاب ہو گی۔ مزید برآں ڈی گراؤنڈ پارک کو روشنیوں سے بھر پور کرنے کے لئے پورے پارک میں لائٹس نصب کر دی گئی ہیں اور ڈی گراؤنڈ پارک میں بچوں کے جھولوں کی ریپئرنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی دلاور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر کے تمام پارکس ہماری ترجیح میں شامل ہیں اور مرحلہ وار تمام پارکس کی اپ گریڈیشن کا کام کیا جائے گا۔اس کے ساتھ شہر کی خوبصورتی اور کلین اینڈ گرین مشن کو بھی فعال طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔



