قومی

فواد چوھدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فارغ کردیا

کرنل (ر) حسن کو ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا، ارشد خان کو یونین اختلافات کے باعث ہٹایا گیا

اسلام آباد(94نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری  نے ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فارغ کردیا اور  ان کی جگہ کرنل (ر) حسن کو ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا، ایم ڈی پی ٹی وی کو یونین اختلافات کے باعث ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے بالآخر ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ انہوں نے اس بات کو ثابت کیا کہ وہ بے بس وزیر نہیں ہیں، بلکہ اپنے زیرتحت محکمے پر انہیں مکمل اختیار حاصل ہے۔لہذا ایم ڈی پی ٹی ارشد خان کی جگہ کرنل (ر) حسن کو نئے مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے درمیان اختلافات بھی رہے، نعیم الحق ایم ڈی کے حق میں جبکہ فواد چوہدری خلاف تھے۔ جس پر دونوں میں کئی بار لفظی گولہ باری بھی ہوئی ، لیکن اب فواد چوھدری کی ہدایت ہر ایم ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی انتظامیہ گزشتہ 47دنوں سے ساکت ہے، پی ٹی وی یونین کے دھرنے کے باعث ایم ڈی پی ٹی وی اپنے دفتر نہیں جا رہے ، اس ساری صورتحال سے وزیراعظم آفس کو آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے لئے اشتہار جاری کیا گیا جس پر 42امیداروں نے درخواستیں دیں ہیں،نئے ایم ڈی کی تقرری کے امور پر غور جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button