National

Fawad Chaudhry presents false facts about Tipu Sultan

Islam Abad (94 news) کچھ لوگوں کو کئی معاملات میں جانکاری تو نہیں ہوتی لیکن وہ اپنی سیاست چمکانے اور میڈیا میں ان رہنے کے لئے ٹویٹ کرنا اور اپنا موقف دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اکثر وہ معلومات غلط ثابت ہوتی ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان بھی اکثر اپنی تقریروں میں کبھی موسموں کی تعداد کم یا زیادہ کردیتے کبھی پاکستان کی آبادی اور کبھی کچھ۔، اسی طرح دیگر بھی کئی سیاستدانوں کا یہی حال ہے۔

اب سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن (5 May) 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کے لیے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔ آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاسگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعے میں رکھے ہیں۔

حقیقت میں ٹیپو سلطان بنگال سے نہیں میسور سے تھے، اور ان کی شہادت سے پہلے انگریز بنگال پر قبضہ کر کے ہندوستان میں اپنے پاؤں جما چکے تھے۔

کچھ لوگوں کی طرف سے غلطی کی نشاندہی کے بعد فواد چودھری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button