قومی

شاہ محمود قریشی کی جہانگیر ترین کے اجلاسوں میں شرکت کی مخالفت

لاہور (94نیوز) پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین سے متعلق ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ جاہنگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پاکستان تحریک انصاف کے لہے بہت سی خدمات ہیں۔ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو باتیں کرنے کاموقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے۔ یہ طرز عمل چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہے۔ جب آپ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو عدالتی فیصلے کی توہین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ضرور خدمت کریں، کیا خدمت صرف میٹنگ کی صدارت سے ہو سکتی ہے؟خدمت رولز اور بزنس کی خلاف ورزی سے نہیں ہوتی، خدمت سے انہیں کسی نے نہیں روکا۔

وہ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بھی بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جہانگیر ترین کو چاہئیے کہ وہ اپنی خدمت کا طریقہ کار تبدیل کریں۔ آپ ہمیں تجاویز دیں، مشورے دیں ہم ان کا احترام کریں گے۔ ترین صاحب ایسا کچھ نہ کریں جس سے پارٹی پر اُنگلیاں اُٹھیں۔ گیلانی صاحب کے بچے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں۔گیلانی صاحب کے بچے اب ن لیگ کی طرف جا رہے ہیں۔گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں گرے لسٹ سے نکالا جائے لیکن بھارت کی کوشش ہے کہ ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے۔ انشاء اللہ عمران خان کی حکومت ایسے اقدامات لے رہی ہے اور ہمیں اطمینان ہے کہ ہم پاکستان کو انشاء اللہ گرے لسٹ سے نکالیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے باوجود پارٹی اجلاسوں میں شریک ہونے اور سرکاری میٹنگز کا حصہ بننے پر جہانگیر ترین کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔جہانگیر ترین کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی کئی اختلافات موجود ہیں۔ جبکہ آج شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجہانگیر ترین کی اجلاسوں کی صدارت اور میٹنگز میں شرکت کے معاملے کی مخالفت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button