قومی

فرض شناس وبہادر پولیس افسران محکمہ کا قیمتی آثاثہ ہیں، خالد محمود ہمدانی

فیصل آباد (94 نیوز) فرض شناس اور بہادر پولیس افسران محکمہ کا قیمتی آثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرباقی نہ چھوڑی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے علاقہ تھا نہ نشاط آباد میں مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد صابرکی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتا ل فیصل آباد کا دورہ کیااس موقعہ پر انہوں نے زیر علاج زخمی کی حو صلہ افزائی کی انہوں نے ایس پی اظہر جاوید کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کانسٹیبل محمد صابرکی دیکھ بھال اور علاج معا لجہ کیلئے ہر ممکنہ طبی سہو لتیں فراہم کی جائیں اس موقعہ پرانہوں نےمزید کہا کہ محمد صابرجیسے پولیس ملازمین محکمہ کی نیک نامی کا با عث ہیں اور باقی تمام پولیس ملازمین کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button