بین الاقوامی

فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کا پر تشدد واقعات،ایک اور 22 سالہ طالبہ نشانہ بن گئی

پیرس (94 نیوز) فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کے پر تشدد واقعات جاری،ایک اور 22 سالہ طالبہ تشدد کا نشانہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں خواتین کو ہراساں کئے جانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، 22 سالہ متاثر لڑکی الزبتھ نے بتایا ہے کہ تین اوباش افراد نے اسکے چہرے پر مکا مارا اور کہا کہ تم نے سکرٹ کیوں پہنی ہے؟

دلخراش واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرہ لڑکی الزبتھ کا کہنا ہے کہ جب اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو وہاں درجن سے زائد افراد موجود تھے لیکن کسی نے بھی اس کی مدد کے لیے مداخلت نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جمعرات کے روز بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ مشرقی شہر مل ہاؤز میں دو خواتین پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور اس واقعہ میں بھی ایک شخص نے خواتین سے کہا تھا کہ ان کی سکرٹ بہت چھوٹی ہے۔

حکومت نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں سڑک پر ہراسانی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہراسانی کے ایسے پرتشدد واقعات میں زیادتی کے باعث سنہ 2018ء میں حکام نے سڑکوں پر ہراساں کیے جانے کے خلاف باقاعدہ ایک قانون کی منظوری دے دی تھی، تاہم اس کے باوجود بھی سڑکوں پر ہراسانی کے کم و بیش 1800 مختلف واقعات میں جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button