قومی

غربت پرقابوپانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کودورکرناضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(94نیوز) آج دنیا بھر میں غربت کے خاتمہ کا عالمی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ غربت پرقابوپانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کودورکرناضروری ہے، معاشرے میں انتہاپسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کاسدباب ناگزیرہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم سے معاشی تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے،تحریک انصاف کی حکومت کوغریب آدمی کے مسائل کاپورا ادراک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ حکومت نے غربت سے متعلقہ مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، ہماری حکومت نے غربت میں کمی کیلئے کئی پروگرامز شروع کئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button