National

Decision to close public transport on the occasion of Eid-ul-Adha

Islam Abad(94 news) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button