بین الاقوامی

عمرہ زائرین کوآن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا

جدہ (94 نیوز) سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا صرف میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔

سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button