کھیل

انجمن اسلامیہ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد، کھیلیں صبراور برداشت پیدا کرتی ہیں، پرویز خالد شیخ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) انجمن اسلامیہ (ادارہ اپنا گھر) مسلم یتیم خانہ کے طلباء کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقادکیا گیاجس میں دوڑ، کرکٹ، جیولن تھرو، سائیکلنگ، ہائی جمپ،فٹ بال،رسہ کشی ودیگرمقابلہ جات شامل تھے اس موقع صدر پرویزخالدشیخ نے سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ا نجمن اسلامیہ بلاشبہ وہ ادارہ ہے جو دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر رہا ہے فلاحی اداروں کا اصل مقصد دوسروں کی زندگی میں روشنی لانی ہوتی ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے، انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوں انکی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کردار ادا کرے انھوں نے مزیدکہا کہ کھیل کسی انسان کی کردارسازی ،قائدانہ صلاحیتوں اوراہداف کے تعین میں مددگارثابت ہوتے ہیں کھیل بچوں میں اخلاقیات ،نظم وضبط اورذمہ داری کااحساس پیداکرتی ہیں۔ کھیلیں انسان میں تحمل مزاجی اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ پیدا کرتی ہیں جن کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔ ایگزیکٹو ممبرخالداقبال نے سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر پی آراو اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بچوں کو کھیلوں میں شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پی آراوخالدمحمود نے کہا انجمن اسلامیہ بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button