قومی

عمران خان کو کہا کہ سب کو این آر او دے دو ۔ شیخ رشید

کراچی (94نیوز)  پی ٹی آئی کے اتحادی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ سب لوگ این آر او مانگ رہے ہیں تم ان کو این آر او دے دو لیکن عمران خان نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ ہم ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، این آر او کے گندے انڈے گھبرائیں گے ہم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے غریب عوام کو کیا ملا ، لاڑکانہ سے زیادہ دنیا میں کہیں ایچ آئی وی کے اتنے مریض نہیں ملیں گے، کم سے کم وزیر صحت کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔ بلاول انسداد ایڈز کا اشتہار نکالیں گے تو تعاون کروں گا۔ مئیر کراچی بھائی ہے ،ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہمیں کے سی آر کو ہر قیمت پر چلانا ہے ، ایم ایل این ون کے لیے جتنی زمین چاہیے وہ حاضر ہے ، ایم ایل ون کو اندرون سندھ سے شروع کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کو عقل اور سمجھ ہے یہ اپنے ٹریک میں خود پھنسنے والے ہیں، یہ نہ ہو کہ ایسا وقت آجائے کہ ضمانتوں کی بھی اجازت نہ ہو۔ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کا ایک پلاٹ فروخت کردیں توریلوے خسارے سے نکل جائے ۔میری موجودگی میں ایک مرلہ فروخت نہیں ہوگا ۔ بلاول بھٹوکوٹرین سلیم مانڈوی والا کے کہنے پردی تھی۔ 43 کلو میٹر میں سے بیس کلومیٹر ٹریک خالی کروا لیا ہے،پٹری کے دونوں طرف 50 فٹ تجاوزات خالی کروا رہے ہیں، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ خود ریلوے کی زمین خالی کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو چار ٹرینیں دیں گے ، ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سفارش کی ہے ، میں نے کہا تھا کہ یہ پیسہ لگائیں گے،  ریلوے کے پلاٹ لیزپر دیں گے بیچیں گے نہیں، 25 سال بعد کے پی ٹی کی فریٹ ٹرین پنڈی روانہ کی۔ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ ، وسیم اختراورکمشنر کےایم سی کاشکرگزار ہوں ، آج چیف جسٹس گلزار صاحب کی بات پر گفتگوکی ہے، فیصلہ کیا ہے 15 دن کےاندر کے سی آر کا کام مکمل کریں گے ، چین کی سرمایہ کاری سےکےسی آرمکمل کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button