قومی

عدالت نے پولیس حملہ کیس میں عمران خان کو طلب کرلیا، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

لاہور(94 نیوز) اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button