قومی

عثمان بزدار نے وی آئی پی فلائٹس کیلئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے

لاہور (94نیوز) حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی سادگی مہم کی دھجیاں اس وقت اڑ گئیں جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہ صرف ہیلی کاپٹر اڑانے کیلئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگے ہیں بلکہ کل (منگل کو) صوبائی ذیلی کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ صوبائی ذیلی کابینہ برائے خزانہ کے اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

 محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ کے سفر کے لیے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کیے ہیں لیکن یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button