قومی

عبدالعلیم خان دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئے

لاہور (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئے ، ا ن کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔انہیں وزارت خوارک کا قلمدان سونپا گیا اور موجودہ حالات میں یہ وزارت انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے ۔ان کے قلمدان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی اس سسادہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔ چیف سیکرٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ عبدالعلیم خان کو وزارت خوراک کا قلمدان سونپ دی گئی تاہم وزارت بلدیات‘ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی وزارتیں دینے کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا، اب انھیں دوبارہ وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے۔علیم خان کو دوبارہ وزارت ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کردیا اور ایک صاحب نے لکھا کہ ’’ کپتان کا چینی مافیاسرغنہ کو خود سے دور کر کے رئیل اسٹیٹ مافیا کو دوبارہ وزارت دینا کوئی بڑا شفٹ نہیں ہے بلکہ باری باری اےٹی ایمز کے احسانات اتارنے کا طریقہ ہے۔ پہلے چینی مافیا جہانگیر ترین کو ریکوری کا موقع دیا گیا اور اب رئیل اسٹیٹ مافیا علیم خان کو برپائی کروائی جائے گی۔ سمجھے؟‘‘


کسی اور نے لکھا ’’مریم نواز بھی عدالت سے ضمانت پر رہا ہیں، علیم خان بھی عدالت سے ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ہے جب کہ علیم خان کو سینئر وزیر بنا دیا گیا ہے‘‘

ایک اور صاحب نے لکھا ’’خسرو بختیار اور علیم خان کے بعد جناب بابر اعوان نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں کی کرپشن کرنے پر سخت ترین سزا دیتے ھوئے عمران خان نے اسے پارلیمانی امورکا وزیر بنا دیا ہے‘‘.

ایک اور صاحب نے علیم خان کی طرف سے وزیراعظم کو چیک پیش کرنے کی تصویر شیئرکرتےہوئے لکھا کہ ’’مریم نواز صاحبہ بھی عدالت سے ضمانت پر رہا ہیں، علیم خان بھی عدالت سے ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز کا نام ECL پر ہے جب کہ علیم خان منسٹر بھی بن گیا‘‘َ

ایک اور صاحب نے ان کی کابینہ میں واپسی پر تجزیہ کرتےہوئے لکھا کہ ’’پی ٹی آئی نہیں چاہے گی کہ جہانگیر ترین بھی جائے اور علیم بھی جائے’

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button