قومی
عام انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف


اسلام آباد(94 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی، انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے اور دفاع بھی کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔



