عام آدمی کیلئے 5 ٹرانسپلانٹ مفت،جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریم نواز


لاہور (94 نیوز) پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔ عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لیے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی- پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا-پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے- PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں،بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی- سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا -آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبربھی فنکشنل کردیا گیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے-ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی -کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا -کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے –



