قومی

عالمی برداری کو خبردار کرنا چاہتاہوں،مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے آپریشن کا خدشہ ہے۔ عمران خان

اسلام آباد (94 نیوز) عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے مکروہ عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرواتے ہوئے پیغام جاری کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہاہے کہ کچھ دہشتگرد افغانستان سے مقبوضہ کشمیر دہشتگرد کارروائیاں کرنے کیلئے داخل ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کے جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں ، یہ دعوے محض مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی اور قتل عام کے بھارتی ایجنڈے کی جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے کیے جارہے ہیں ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں عالمی برادری کو خبر دار کرنا چاہتاہوں کہ بھارتی لیڈرشپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button