National

Provincial Minister for Specialized Health Khawaja Salman Rafiq and Secretary of State for Azmat Mahmood visit Faisalabad Institute of Cardiology

Faisalabad (94 news) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں درکار وسائل کی فراہمی کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود بھی ہمراہ تھے۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری کوایف آئی سی میں علاج معالجہ کی سہولیات اور درکار وسائل سے آگاہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب کے علاوہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایف آئی سی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کانفرنس روم میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ادارہ میں میڈیکل آفیسرز سمیت پوسٹ گریجوایٹ ٹرینرزکی تعیناتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں بیڈز کو وینٹی لیٹر سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری یونٹ کو مکمل فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ہیومن ریسورس مکمل کرنے کے لئے چلڈرن ہسپتال،الائیڈ ون اور الائیڈII ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سینئر رجسٹرار اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹرز فری ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر فیصل آباد نے ایف آئی سی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورچوتھی منزل پر قائم وارڈ سمیت دیگر شعبوں میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے مریضوں کی صحت دریافت اور ادویات ملنے وعلاج بارے گفتگو کرتے ہوئے صحت کے شعبہ کے استحکام کے لئے وزیراعلی پنجاب کے مشن کی تکمیل کا عزم کیا۔صوبائی وزیر نے جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریض بچوں کو صحت کی فراہم کردہ سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button