قومی

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کی ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 کے معروف پروگرام رابطہ میں شرکت، خصوصی انٹرویو، فیصل آباد والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی خوشخبری بھی سنا دی

فیصل آباد (94 نیوز) طلباء و طالبات کو 20000 بائیکس دیں گے، نئے سکل ڈویلپمنٹ کورسز کروائے جائیں گے تاکہ ہماری یوتھ آن لائن بزنس کو بہتر انداز کیساتھ چلا سکے، فیصل آباد کو پبلک ٹرانسپورٹ دینے جا رہے ہیں۔ یہ گفتگو ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں اینکر پرسن میاں ندیم احمد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں،

کمشنر فیصل آباد مورخہ 22 اپریل کو ریڈیو پاکستان کے مشہور و معروف پروگرام رابطہ میں شرکت کے لئے ریڈیو اسٹیشن پہنچی جہاں انکا استقبال اسٹیشن ڈائریکٹر فلک شیر ناگرہ، پروڈیوسرز عمران حسن، ثنا ریاض، تابندہ بیدار اور اینکر پرسن میاں ندیم احمد نے پھولوں کے گلدستے سے کیا۔

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلباء و طالبات کے لئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں جن میں انکو بائیکس دی جائیں گی، انکو سکل ڈویلپمنٹ کے جدید ترین کورسز کروائے جائیں گے۔ تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے تجاوزات کیخلاف بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، کسی کو بھی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کو ٹارگٹ تفویض کردئیے گئے ہیں۔ تاکہ شہر کیو خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے، ایک سوال کے جواب میں کمشنر نے بتایا کہ سستی روٹی اسکیم کو بھی کامیاب بنانے اور غریب عوام تک اسکے ثمرات پہنچانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اگر کسی کو 16 روپے روٹی نہیں دی جا رہی وہ نان بائی اور تندور والوں کیخلاف شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ کسانوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا موسم شروع ہونیوالا ہے اور باردانہ کےلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کسان باردانہ حاصل کرنے کے لئے اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیں۔

سلوت سعید نے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ تاکہ شہری اس سے استفادہ کرسکیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ساتھ ملکر کام شروع کردیا گیا ہے۔ کمشنر نے لائیو کالز پر آنے والے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔

دو خواتین کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پی ایچ اے کا پبلسٹی ٹھیکیدار اور اسکا عملہ انتہائی بدتمیز اور بداخلاق ہے وہ کاروبار کرنے والی خواتین کو ہراساں کرتا ہے۔ چھوٹے کاروبار کرنےوالی خواتین ایک بھی بینر لگائیں تو فوری اتار دیا جاتا ہے، بعض اوقات ٹیکس بھی وصول کرتا اور پھر خواتین کیساتھ بدتمیزی پر اتر آتا ہے۔ جس پر کمشنر نے کہا اسکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی کسی کو بھی اس طرح بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خواتین کی عزت کو بحال رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button