قومی

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد سعودی عرب سے وطن واپسی پر گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مسجد نبوی ؐ میں پیش آنے والے واقعہ پر کہاتھا کہ واقعہ کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ،عمران خان ، شیخ رشید ، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، جن کے بھتیجے راشد شفیق نے باقاعدہ لوگوں کو اکٹھا کیا ، اور انہوں نے ایک گینگ برطانیہ سے بھی منگوایا ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کہتے رہے ہیں ، فواد چوہدری ، شہباز گل اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، پلاننگ کے تحت کچھ لوگوں کو یہاں سے سعودی عرب بھیجا گیا ، ان کا مائنڈ سیٹ دیکھیں ،یہ لوگوں کو مسجد نبوی ؐمیں نماز پڑھنے سے رو ک رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی میں وفاقی وزراء سے بدتمیزی کے واقعے پر کہا تھا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا ، یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اٴْن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی تھی۔ جس پر مسجد کی تقدس کا پامال کئے جانے پر سخت عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button