National

Shahbaz Gill's medical report submitted in court

Islam Abad (94 news) شہباز گِل کی پمز ہسپتال کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ پراسیکیوشن نےعدالت میں جمع کروا دی ہے۔

پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہباز گِل درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گِل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گِل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، جبکہ اُن کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل کے مزید طبی معائنے کہ ضرورت پڑسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button