قومی

شہباز شریف نیب آفس پہنچ گئے،کورونا ایس او پیز نظر انداز

لاہور(94 نیوز) شہباز شریف نیب آفس پہنچ گئے ان کی نیب دفتر آمد پر کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سربراہ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نیب آفس پہنچ گئے ہیں، لیگی رہنما کے وہاں پہنچنے پر درجنوں کارکن بھی پہنچ گئے اور سماجی دوری کی ہدایات، ماسک اور اجتماعات پر پابندی جیسی ہدایات کو نظر اندز کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے۔

خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں اب تک 40 ہزار 819 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ گزشتہ دنوں پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دو ہفتے قبل ایک خطرناک سمری پیش کی گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ‘کوئی بھی کام کی جگہ یا رہائشی علاقہ بیماری سے محفوظ نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button