Urdu News

شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ کی ترقیاں

شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام شمس الرحمن اور شعبہ کے اساتذہ شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر محمد آصف اعوان (پروفیسر بن گئے)، ڈاکٹر سعید(ایسوسی ایٹ پروفیسر)، ڈاکٹر پروین کلو (ایسوسی ایٹ پروفیسر )اور ڈاکٹر رابعہ سرفراز (ایسوسی ایٹ پروفیسر )کو ترقی پانے پر مبارک باد دینے گئے. شعبہ اردو کے اساتذہ نے تقریب کا اہتمام کیا ہوا تھا. گفتگو کے ساتھ ساتھ ماکولات کا سلسلہ بھی چلتا رہا. ترقی پانے والے فاضلین اپنے اپنے میادین میں وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ درجنوں کتابوں کے خالق بھی ہیں. ڈاکٹر شمس الرحمن نے پورے شعبہ اردو کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ یہ ترقیاں شعبہ کی مزید ترقی اور عروج کا باعث بنیں گی. ڈاکٹر آصف اعوان نے ڈاکٹر شمس اور ان کے شعبہ کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

GCUF Urdu Department

Department of Islamic Studies & Arabic GCUF
Show More

Related Articles

Back to top button